بڑھتی ہوئی آبادی :قبرستانوں میں پختہ قبریں بنانے پر پابندی عائد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مارچ 2016 20:21

سرگودھا ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔31مارچ۔2016ء) : حکومت پنجاب نے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر قبرستانوں میں پختہ قبریں بنانے پر پابندی عائد کردی ہے اور اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن آئندہ ایک دو روز میں جاری کردیا جائیگا ذرائع کے مطابق تمام اضلاع کے ڈی سی اوز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو باقاعدہ طور پر بذریعہ نوٹیفکیشن آگاہ کیا جائیگا کہ وہ آئندہ اپنے اپنے اضلاع اور تحصیلوں میں واقع قبرستانوں میں پختہ قبروں پر پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور جو بھی کوئی پختہ قبریں بنائے ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اس سلسلہ میں قبرستان انتظامیہ کو بھی باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائیگا کہ وہ قبرستانوں میں پختہ قبریں بنانے کی ہرگز اجازت نہ دیں اس کا مقصد صوبہ بھر میں موجودہ قبرستانوں میں جگہ کی کمی ہے پختہ قبروں کی وجہ سے صوبہ بھر کے قبرستان دوسری قبروں کیلئے تنگ پڑ گئے ہیں جس پر یہ پابندی عائد کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :