ڈی سی او سیالکوٹ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مارچ 2016 20:17

سیالکوٹ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔31مارچ۔2016ء) : ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈینیشن سیالکوٹ عبدالسلام عارف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ سیالکوٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر جاوید وڑائچ، ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر سیالکوٹ نائلہ ارشد نے بھی شرکت کی ۔ سیکرٹری ڈی کیو سی بی سیالکوٹ نوید سرورنے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں بغیر ڈرگ سیل لائسنس ،ممنوعہ اور زائد المیعاد ادادویات فروخت کرنے کی پاداش میں گذشتہ2ماہ کے دوران ضلع سیالکوٹ میں 12میڈیکل اسٹوروں کو سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈرگ کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افرادکو ڈی سی کیو بی کے سامنے پیش کیا گیا اور ان کو صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔ ڈی او سی سیالکوٹ عبدالسلام عارف نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق جعلی ادویات کی فروخت کے غیر قانونی میڈیکل پریکٹس کرنے والے عناصر کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا اور کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو تلقین کی کہ وہ غیر قانونی میڈیکل اسٹوروں اور جعلی کلینکس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :