پشاور،شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،،چودہ افغان باشندوں سمیت 47افراد مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 31 مارچ 2016 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) پشاورپولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کرکے چودہ افغان باشندوں سمیت 47افراد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا پولیس نے حیات آباد ،پھندواور ہشتنگری کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران چودہ غیرقانونی مقیم افغان باشندوں ،دوکرایہ داران ایکٹ کی خلاف ورزی اور33مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق مشتبہ افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران گھروں کو بھی چیک کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :