ٹریفک پولیس نے شہرکی بڑی شاہراؤں پر ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے مہم کا آغاز کردیا

جمعرات 31 مارچ 2016 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) ٹریفک پولیس نے شہرکی بڑی شاہراہوں پر ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے مہم کا آغاز کردیا پشاور کی مصروف ترین شاہراہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ قوانین ،روڈ لائن ڈسپلن کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جارہی ہیں ٹریفک اہلکاروں نے ڈرائیوروں میں پمفلٹ اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے پرچے بھی تقسیم کئے اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک محمد ظفرعلی کا کہناتھا کہ مہم کے زریعے ڈرائیوروں اور روڈ استعمال کرنے والے لوگوں کو قوانین سے متعلق اّگاہی فراہم کی جائیگی ان کا کہناتھا کہ مصروت ترین شاہراہ پر ٹریفک حادثات زیادہ ہونے کی وجہ شاہراہوں پر ٹریفک کے حوالے سے سائن بورڈ نہ ہونے کی وجہ سے رونما ہورہے ہیں ان کا کہناتھا کہ محکمہ ٹریفک نے تمام متعلق اداروں کو روڈوں پر تجاوزات کے حوالے سے خط لکھے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :