پشاور،حساس ادارے کے سابق آفیسر کے قتل کامعمہ حل ہوگیا،بھتیجا قاتل نکلا

جمعرات 31 مارچ 2016 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) پشاور،حساس ادارے کے سابق آفیسر کے قتل کامعمہ حل ہوگیامحکمہ انسداد دہشتگردی نے حساس ادارے کے سابق افسر کے قتل کا ڈراب سین کردیا مقتول کے قتل میں اس کا بھتیجا ملوث نکلا جو کہ دہشتگرد تنظیم کا رکن ہے محکمہ انسداددہشتگردی نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں حساس ادارے کے سابق افسر عبدالطیف کے قاتل کو گرفتار کرلیا سی ٹی ڈی کے مطابق مقتول کے قتل میں ان کا بھتیجا حارث نسیم ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

حارث نامی دہشتگرد نے سال 2009میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی تھی اور سابق حساس اداے کے قتل کی منصوبہ بندی بھی حیات آباد میں اپنے دیگرساتھیوں کے ساتھ مل کر کی گئی تھی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بتا دے ہیں جن کی گرفتار کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :