ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی غفار جلیل کا ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ

جمعرات 31 مارچ 2016 20:00

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی غفار جلیل نے ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات، ایڈیشنل سیشن جج سرفرازاحمد ،جوڈیشل آفیسران اورڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے ویمن بارک ،نوعمر وارڈ، حوالات بارکس اورجیل ہسپتال میں جا کر حوالاتیوں کے مسائل سنے اور کچن میں اسیران کے لیے تیار کردہ کھانے کے معیار کو چیک کیا اور اطمینان کاکا اظہار کیادوران دورہ جیل کی سکیورٹی ،صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو سراہا اور آئندہ بھی اسی معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اس دوران سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدا لصبور سکھیرا، رضوان سعید گجر اور دیگر عملہ بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی غفار جلیل نے اپنے دورہ کے دوران 17اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہاکرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :