عوام دوران ڈرائیونگ ٹریفک سائن بورڈ پر نظر رکھیں ، پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس انچارج

جمعرات 31 مارچ 2016 20:00

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس انچارج ٹریفک منیجمنٹ یونٹ سیکٹر Iوہاڑی افتخاربھٹی کے مطابق روان ماہ کے دوران عام میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے حوالہ سے آگاہی کے سلسلہ میں تعلیمی اداروں ، ہسپتالوں ، ٹیکسی اسٹینڈز و بس اسٹینڈز کے علاوہ پارکس میں لوگوں کو روڈ سیفٹی کے اصولوں سے آگاہی دی گئی تاکہ عوامی شعور کو بیدار کر کے ٹریفک حادثات کی شرح کو کم کیا جا سکے اور انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے افتخار بھی کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی خصوصا اوورسپیڈ سمیت3سو سے زائد چالان کئے گئے اور متعدد ڈرائیورز کو وارننگ دی گئی انہوں نے کہا کہ وہاڑی ملتان روڈ پر بھاری گاڑیوں کے لیے سپیڈ لمٹ70کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ ہلکی گاڑیوں کے لیے 80کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کی حد مقرر ہے مقررہ رفتار سے تجاوز کرنے والی گاڑیوں کے رفتار کو مانیٹر کرنے والے کیمرہ سے چیکنگ کرتے ہوئے موقع پر ہی چالان ٹکٹ جاری کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام دوران ڈرائیونگ ٹریفک سائین بورڈ پر نظر رکھیں اور ان پر درج اشاروں پر عمل کرتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :