سینٹر سراج الحق اتوار کو اسلام آبادمیں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر یں گے

جمعرات 31 مارچ 2016 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کہا بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماء مطیع الرحمن نظامی کی سزائے مو ت کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے اس انصاف کا قتل عام قرار دیا ہے ۔انھوں نے کہا بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی سزاؤں کے خلاف 3اپر یل بروز توار بعد نماز ظہر اسلام آباد کے آبپارہ چو ک میں ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہر ہ کیا جا ئے گا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سر اج الحق کر یں گے ۔

زبیر فارو ق خان نے کہا مطیع الرحمن نظامی عالم اسلام کے دینی ، سیاسی اور جمہوری رہنما ہیں ، پوری دنیا میں ان کے لیے بڑا احترام پایا جاتاہے ۔ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت نے نام نہاد انٹر نیشنل کرائم ٹریبونل کے ذریعے بے بنیاد مقدمات پر پھانسی کی سزا دلوائی اور بنگلہ دیش سپریم کورٹ نے بھی ناحق قتل کے لیے آنکھیں بند کر کے بھارت اور حسینہ واجد کے احکامات کی تعمیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو ، اندراگاندھی اور شیخ مجیب الرحمن کے درمیان سہ ملکی معاہدہ کے تحت بنگلہ دیش کا یہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہے ۔ اقوا م متحدہ ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بنگلہ دیش میں عدالت ، انصاف اور انسانوں کے ناحق قتل عام کو روکنے کے لیے فوری اقدام کریں ۔زبیر فارو ق خان نے کہاکہ پاکستان حکومت سعودی عرب سے بات کرے اور بنگلہ دیش میں اسلامی قیادت کی پھانسیوں کو رکوائے اور حکومت پاکستان فوری طور پر انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس اور اقوام متحدہ میں مقدمہ دائر کرے ۔

متعلقہ عنوان :