ریڈزون میں جلاؤگھیراؤ کے الزام میں گرفتار 121 کارکنوں کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ٗ240افراد رہا

جمعرات 31 مارچ 2016 19:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) ریڈزون میں جلاؤگھیراؤ کرنے کے الزام میں گرفتار مذہبی جماعتوں کے 121 کارکنوں کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے میٹرو بس اور دیگر املاک کو نقصان پہنچانے پر مذہبی جماعتوں کے متعددکارکنوں کو گرفتار کیا تھا جن میں سے 121 افراد کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مذہبی جماعتوں نے پچھلے چار روز سے اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھنرنا دے رکھا تھا اور اس دوران میٹرو بس روٹ اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا اور کئی کنٹینروں کو بھی جلا دیا گیا تھا جس پر پولیس نے کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے دھرنے کے دوران گرفتار 240 افراد کو تھانوں سے رہا کردیا۔پولیس ترجمان کے مطابق رہا کئے گئے افراد کسی توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں تھے ۔یہ افراد تھانہ کوہسار ،تھانہ آئی نائن اور تھانہ سیکرٹریٹ سے رہا کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :