نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں4.36روپے فی یونٹ کمی کی منظوری خوش آئند ہے‘ راجہ عدیل

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ہر ماہ کی بجائے مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے‘مہنگی بجلی ملکی برآمدات میں کمی کا اہم سبب ہے ‘ سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

جمعرات 31 مارچ 2016 19:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) تاجر رہنما ،ایگزیکٹوممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے نیپرا کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فروری کیلئے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 4.36پیسے کمی کو تازہ ہوا کا خوشگوار جھونکا قرار دیتے ہوئے اسے خوش آئند قراردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پٹرولیم مصنوعات کو جواز بنا کر صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا جاتا رہا ہے اب جبکہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کئی ماہ سے کم ترین سطح پر ہیں تو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صرف ایک ماہ کیلئے نہیں بلکہ بجلی کی قیمتوں میں مستقبل بنیادوں پر کمی کی جائے تاکہ صنعتکاروں و تاجروں کو اس کا بھر پور ریلیف مل سکے۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل نے کہا کہ صنعتی مقاصد کیلئے مہنگی بجلی استعمال کے مہنگی پیداوار کے باعث بیرون ملک پاکستانی برآمدات میں تیز ی سے کمی واقع ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نئی تجارتی پالیسی میں ملکی برآمدات کے ہدف کو پورا کرناچاہتی ہے تو صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے کیونکہ پاکستان کی نسبت دیگر ممالک میں بجلی کی قیمتیں کمی ہیں جس کے باعث ان سستی اشیاء کی برآمدات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جبکہ پاکستان میں مہنگی بجلی کے باعث مہنگی اشیاء سے ملکی برآمدات میں کمی واقع ہورہی ہے اس لیے تجارتی خسارہ میں کمی اور پاکستانی برآمدات میں اضافہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :