حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 1.40روپے فی لیٹر اضافہ ،لائٹ ڈیزل ، مٹی کا تیل اور ہائی آکٹین آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی ،اوگرانے پانچوں مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھجوائی تھی، حکومت دو ارب روپے کا نقصان برداشت کریگی،بینک رقوم پر 0.4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے ۔وزیراخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار
محمد علی جمعرات 31 مارچ 2016 19:04
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2016ء) :وفاقی حکومت نے یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40پیسے فی لیٹر کی منظوری دیدی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل ایچ او بی سی اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر ا سحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40پیسے اضافہ کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل،مٹی کے تیل اور ہائی آکٹین کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائیگا۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ مٹی کا تیل عام آدمی استعمال کرتے ہیں اور اس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہاہے انہوں نے بتایا کہ اوگرا نے پانچوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھجوائی تھی وزیر اعظم نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کچھ اضافہ کی منظوری دی ہے وزیر خزانہ نے بتایا کہ مٹی کے تیل لائٹ ڈیزل اور ایچ او بی سی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر نے سے حکومت کو دو ارب روپے کا نقصان ہو گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.