سانحہ لاہور کا ایک اور زخمی جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے،جس سے ایک اور ماں کی ہری بھری گود اجڑ گئی ، آج کے روز جاں بحق کی تعداد 2جبکہ مجموعی جاں بحق افراد کی تعداد 76ہوگئی ہے،آج دم توڑنے والا 18سالہ عاطف جناح ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔ ہسپتال ذرئع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مارچ 2016 19:00

سانحہ لاہور کا ایک اور زخمی جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے،جس سے ایک ..

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2016ء) :سانحہ لاہور کا ایک اور زخمی جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے،جس سے ایک اور ماں کی ہری بھری گود اجڑ گئی ہے، گلشن اقبال پارک کے دھماکے میں آج کے روز جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 2ہوگئی ہے جبکہ سانحہ لاہور کے مجموعی جاں بحق افراد کی تعداد 76ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق گلشن اقبال پارک کے دھماکے میں شدید زخمی 18سالہ عاطف جناح ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔یاد رہے چند گھنٹے پہلے سانحہ لاہور کی جناح ہسپتال میں زیرعلاج35سالہ صائمہ دم توڑ گئی تھی۔