الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے101گوجرانوالہ سے ضمنی انتخابات میں کامیاب لیگی امیدوار افتخارچیمہ کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعرات 31 مارچ 2016 18:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء ) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے101گوجرانوالہ سے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ(ن) کے جسٹس(ر) افتخاراحمد چیمہ کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

وہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں حلف اٹھائیں گے،جسٹس افتخار چیمہ نے اپنے مدمقابل حامد ناصر چٹھہ کے فرزند احمد چٹھہ کو875ووٹوں کی برتری سے شکست دی تھی۔واضح رہے کہ اس نشست پر ضمنی انتخابات الیکشن ٹربیونل کی جانب سے جسٹس چیمہ کو اثاثے چھپانے پر نااہل قراردینے کی وجہ سے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :