کسٹم ہاؤس لاہور میں ساڑھے 3 کروڑ ٹیکس چوری کا انکشاف

کسٹم عملہ نے کروڑوں روپے کی درآمدات کا ریکارڈ چیک کئے بغیر ہی سامان کلیئر کر دیا

جمعرات 31 مارچ 2016 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) کسٹم ہاؤس لاہور میں جعلی رسیدوں پر ساڑھے تین کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کی واردات وقوع ہوئی ہے اس واردات میں کسٹم عملہ لاہور کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ کسٹم ہاؤس لاہور میں ٹیکس چوری کی واردات کا انکشاف آڈٹ رپورٹ 2015ء میں کیا ہے جس کے مطابق کسٹم عملہ نے کروڑوں روپے کی درآمدات کا ریکارڈ چیک کئے بغیر ہی سامان کو کلیئر کر دیا گیا جس سے قومی خزانہ کو مجموعی طور پر ساڑھے تین کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق درآمد کیا گیا سامان کا جہازوں میں کیا گیا وزن اور کسٹم عملہ کے وزن میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جبکہ درآمد کنندگان نے جہازوں کو کرایہ کی مد میں رقوم کی ادائیگی سامان کے وزن کے مساوی ادا کی تھی جبکہ اس کھیپ کو کسٹم عملہ نے کم وزن قرار دے کر کلیئر کر دیا یہ سامان 10 اپریل 2013ء سے 13 جون کے مابین لاہور کستم والوں نے کلیئر کیا ہے۔ درآمد کنندگان نے کسٹم عملہ کے ساتھ ملکر کروڑوں روپے کی کسٹم ڈیوتی بچائی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری خزانہ کو جب کسٹم لاہور میں ٹیکس چوری کے سکینڈل کے دستاویزاتی ثبوت دیئے گئے تو متذکرہ افسروں نے تادیبی کارروائی عمل میں لانے کی بجائے فائل سرد خانہ میں ڈال دی

متعلقہ عنوان :