سپریم کورٹ،دوہرے قتل کیس میں عمر قید کی سزا کیخلاف نظر ثانی کی درخواست خارج

جمعرات 31 مارچ 2016 18:20

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے دوہرے قتل کیس میں عمر قید کی سزا کیخلاف دائر نظر ثانی کی درخواست خارج کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے ،جمعرات کے روز جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،مقتولین کی جانب سے لائق خان سواتی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،مجرم محمد عمر و دیگر نے 2008 میں حبیب اللہ اور ظفر کو ہری پور میں قتل کیا تھا ، وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ بھی عمر قید کی سزا سنا چکی ہے جسے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہے

متعلقہ عنوان :