فیصل آباد ،بجلی بلوں کی بوگس ادائیگی کا سکینڈل

ابتدائی تحقیقات میں تین کروڑ روپے خورد برد کرنے اور جعلی انوائسز تیار کرکے خزانے کو نقصان پہنچانے کا انکشاف

جمعرات 31 مارچ 2016 18:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) واپڈا فیصل آباد(فیسکو ) میں بجلی بلوں کی بوگس ادائیگی کا سکینڈل ابتدائی تحقیقات میں تین کروڑ روپے خورد برد کرنے اور جعلی انوائسز تیار کرکے خزانے کو نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوتے ہی ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ۔ آن لائن کے مطابق قبل ازیں اسی طرح کے سکینڈل واپڈا گوجرانوالہ ریجن اور لاہور میں بھی ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد سول لائن سب ڈویژن میں یہاں فیکٹریاں اور کارخانوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے وہاں کے فیکٹری مالکان بینکوں میں بجلی کے بل جمع کرانے کی بجائے اکثر اوقات واپڈا ملازمین کو بل جمع کرانے کیلئے دے دیتے تھے مگر ملازمین بینکوں میں بل جمع کرانے کی بجائے ان بلوں پر جعلی مہریں لگا کر اس کی ادائیگی ظاہر کرتے تھے محکمہ کے عملہ کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر آپریٹر جو کہ واپڈا کا ریکارڈ مرتب کرتا تھا وہ بھی ملزمان کے ساتھ ملوث تھا چنانچہ گزشتہ روز جب یہ سکینڈل منظر عام پر آیا تو تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ابتدائی طور پر تین کروڑ روپے کا فراڈ ہوا ہے جس میں بعض ملازمین کے ساتھ ساتھ محکمہ کے افسران بھی ملوث پائے جارہے ہیں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے آن لائن کو بتایا کہ سکینڈل میں ملوث واپڈا ملازمین کیخلاف نہ صرف مقدمات درج کرائے جائینگے بلکہ ان سے پائی پائی رقم بھی وصول کی جائے گی یہ امر قابل ذکر ہے کہ اب تک آن لائن کو جو معلومات حاصل ہوئی ہیں اس کے مطابق اب تک فیصل آباد ریجن واپڈا کو گزشتہ چند سالوں کے دوران پچاس کروڑ کے لگ بھگ نقصان ہوچکا ہے

متعلقہ عنوان :