سندھ ہائی کورٹ ،شرجیل میمن کی دائر درخواست پروفاقی حکومت کو26اپریل تک نوٹس جاری

جمعرات 31 مارچ 2016 18:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل میمن کی جانب سے دائر درخواست پروفاقی حکومت کو26اپریل تک نوٹس جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سابق صوبائی مشیراطلاعات سندھ کے وکلاء کی جانب سے عبوری ضمانت اورای سی ایل سے نام نکالنے کے متعلق دائردرخواست کی سماعت کی جس میں نیب حکام کی جانب سے عدالت کوبتایاگیا کہ شرجیل میمن کے خلاف ختیارات ناجائز استعمال کرکے اربوں روپے کے اثاثے بنانے کے متعلق انکوائری کی جارہی ہے جبکہ ای سی ایل سے نام نکالناان کے اختیار میں نہیں ہے وفاقی حکومت کے اختیار میں ہے جس پرعدالت نے وفاقی وزرت داخلہ کو20اپریل تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے اورآئندہ سماعت 20ارپریل تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :