ایس آئی یو پولیس کی کارروائی ،ڈکیتی ،رہزنی کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

جمعرات 31 مارچ 2016 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) ایس آئی یو پولیس نے کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں کارروائی کے دوران ڈکیتی اور رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے مچھر کالونی کے علاقے میں ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرکے ڈکیتی ،رہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 3ملزمان ابوالبشیر ،محمد عزیز اﷲ اور انور حسین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزمان کے قبضے سے 2پستول اورایک رپیٹر گن برآمد ہوئی ہے ۔گرفتار ملزم عزیز اﷲ اور ابوالبشیر مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔

متعلقہ عنوان :