پی آئی اے کے 15 میں سے8 شعبوں کو مکمل طور ختم کئے جانے کے امکانات
جمعرات 31 مارچ 2016 17:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے کے حکومتی و انتظامی اقدامات وقفے وقفے سے جاری ہیں ۔ فضائی ادارے کے 15 میں سے8 شعبوں کو مکمل طور ختم کئے جانے کے امکانات ہیں جس کا حتمی اعلان پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور انتظامیہ قومی ادارے کا خسارہ کم کرنے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے ۔
اسی سلسلے میں قومی ائیر لائن کے 8 شعبوں کو ختم کرکے 15 میں سے صرف 7 شعبے برقرار رکھنے جانے امکان ہے ۔(جاری ہے)
جبکہ چیف لیگل ، چیف انفارمیشن و دیگر اعلی افسران اور ان کے عہدوں کو مکمل طور ختم کرکے اپنے شعبوں کے جنرل منیجرکو شعبے کا سیکشن ہیڈ بنادیا جائے گا۔اسکے علاوہ ختم کئے جانے والے 8 شعبوں کے ملازمین کو برقرار رہنے والے 7 شعبوں میں ضم کردیا جائے گا۔
قومی فضائی ادارے میں جن سات شعبوں کو برقرار رکھا جائے گا ان میں انجینئرنگ،کمرشل مارکیٹنگ اور تمام ہینڈلنگ سروسز،فلائٹ آپریشن،ہیومن ریسورس،فنانس و مال برداری کے شعبے شامل ہیں ۔اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آئندہ اجلاس میں متوقع ہے ۔واضح رہے کہ اس وقت قومی ائیر لائن کو320 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.