کراچی ،رینجرز اور پولیس کا آپریشن ،2 دہشتگردوں سمیت 13گرفتار

عزیز آباد کی رہائشی عمارت میں رینجرز کا سرچ آپریشن ،2مشتبہ افراد زیر حراست ،رنچھوڑ لائن سے عسکری ونگ کا کارندہ پکڑا گیا

جمعرات 31 مارچ 2016 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) رینجرز نے خفیہ اطلاعات ملنے پر عزیز آباد ، رنچھوڑ لائن ، شاہ فیصل کالونی میں آپریشن کیا ، پکڑے جانے والوں میں کالعدم تنظیم کے کارکن بھی شامل ہیں۔کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 2 دہشتگردوں سمیت 13 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ عزیز آباد کی رہائشی عمارت میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

گرفتار افراد کا تعلق لیاری گینگ کے عزیر بلوچ گروپ سے ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے بنارس میں رینجرز نے چھاپہ مار کر 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ رنچھوڑ لائن میں رینجرز نے کارروائی کرکے عسکری ونگ کے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ شاہ فیصل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کر کے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں بھتہ خور متعدد بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ کھارادر سے پولیس نے 2 ملزم زخمی حالت میں پکڑ لئے ۔ تیموریہ پولیس نے 3 ملزموں کو گرفتار کیا ۔

متعلقہ عنوان :