پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافہ ، آئل کمپنیوں نے لاہور کے پمپس پر سپلائی بند کر دی

شہر میں روانہ تقریباً 35لاکھ لیٹر پیٹرول سپلائی کیا جاتا ہے ، سپلائی بند ہونے سے بحران پیدا ہونے کا خدشہ

جمعرات 31 مارچ 2016 17:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے پیش نظر آئل کمپنیوں نے لاہور کے پمپس پر سپلائی بند کر دی جس کے باعث شہر میں ایک بار پھر پیٹرول کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے ، سمری کی حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے تاہم اسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے آل کمپنیوں نے لاہور کے پمپس پر سپلائی بند کر دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں تقریباً ساڑھے تین سو کے قریب پیٹرول پمپس ہیں جہاں روزانہ تقریباً 35لاکھ لیٹر پیٹرول سپلائی کیا جاتا ہے ۔ اب آئل کمپنیوں کی جانب سے سپلائی بند ہونے سے شہر میں پیٹرول کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :