ملتان،مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 4 افرادزخمی

جمعرات 31 مارچ 2016 16:58

ملتان۔31 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مارچ۔2016ء )رشیدآبادچوک کے قریب مکان کی چھت گر نے سے خاتون سمیت 4افرادزخمی ہوگئے ،زخمیوں کونشترہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے مطابق رشیدآبادچوک کے قریب ایک گھر میں حسیب اس کی والدہ شاہینہ اوردیگرافرادموجودتھے کہ اچانک کمرے کی چھت زمین بوس ہوگئی اورتمام افرادملبے تلے دب گئے ۔ریسکیو1122کی ٹیمیں اطلاع ملنے پرموقع پرپہنچیں ۔حسیب اوردیگرافرادکوملبے سے فوری نکال لیاگیا۔جبکہ خاتون شاہینہ کوآدھے گھنٹے بعد ملبے سے نکالاگیا۔زخمیوں کونشترہسپتال منتقل کردیاگیا۔