قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی امور کا اجلاس کل ہوگا

جمعرات 31 مارچ 2016 16:52

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی امور کا اجلاس کل جمعہ کو وزارت کے کمیٹی روم میں صبح ساڑھے 10 بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین محمد جمال الدین کریں گے۔ اجلاس میں وزارت سیفران کے مختلف امور اور افغان مہاجرین کی فلاح کے پروگرام راہا کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔