پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان ، بچیوں نے میدان مار لیا

جمعرات 31 مارچ 2016 16:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء)پنجاب ایگریمینیشن کمیشن کے زیر اہتمام پنجاب کے تمام اضلاع کے تمام سرکاری تعلیمی اداوں میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں58فیصد بچیوں نے انتہائی اچھے نمبرز حاصل کئے ہیں جس کے بعد پانچویں اور آٹھویں کے امتحانی نتائج میں بھی بچیوں نے میدان مار لیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف نئے تعلیمی سال کی جاری کردہ پالیسی کے مطابق تمام سرکاری تعلیمی ادارے 5 اپریل سے باقاعدہ طور پر کلاسوں کا اجرا کرنے کے پابند ہیں جس کیلئے میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے