وزیراعظم محمد نواز شریف کا پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویثرن کا دورہ، وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی کارکردگی پربریفنگ دی، شفافیت اور فعالیت ساتھ ہونی چاہیے،سرمایہ کاری اور معاشی ترقی براہ راست توانائی منصوبوں سے منسلک ہے،ملک بھر میں منصوبوں کی موثر نگرانی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی پلاننگ کمیشن میں مختلف منصوبہ جات پر بریفنگ لیتے ہوئے ہدایات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مارچ 2016 16:15

وزیراعظم محمد نواز شریف کا پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویثرن کا دورہ، وفاقی ..

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2016ء) : وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ناقابل واپسی اقتصادی استحکام حاصل کیا ہے اور گزشتہ تین برسوں میں ترقیاتی بجٹ دوگنا ہوگیا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو پلاننگ کمیشن کے دورہ کے دوران کہی جہاں انہیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے ملک میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

ایوان وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری توجہ توانائی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر جلد از جلد عمل درآمد پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اور اقتصادی نمو کا ان منصوبہ جات پر کامیاب عمل درآمد سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان منصوبوں کے نفاذ میں تاخیر برداشت نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ شفافیت اور مستعدی ساتھ ساتھ چلنے چاہئیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ منصوبوں کی موثر نگرانی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے انہیں ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزارت کے سینئر افسران کے ہمراہ وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے رواں سال کے ترقیاتی بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں اور ہداف کے حصول کا جائزہ پیش کیا گیا۔ وزیراعظم کو منصوبوں کی بروقت تکمیل اور منصوبوں میں شفافیت کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم محمد نواز شریف کا پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویثرن کا دورہ، وفاقی ..