ذکیہ شاہنواز کو ہائر ایجوکیشن ،تحفظ ماحولیات کا قلمدان بھی مل گیا

جمعرات 31 مارچ 2016 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفیئر ذکیہ شاہنواز کو تحفظ ماحولیات اور ہائر ایجوکیشن کی وزارتوں کا اضافی چارج دے دیا گیا جبکہ صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منیس کو یوتھ افیئرز ، سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم کی وزارتوں کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رانا مشہود احمد خان کے پاس صرف سکول ایجوکیشن کی وزارت رہے گی۔اس حوالے سے ایس اینڈ جی اے ڈی کیبنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :