وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2016تیار کر لی ، منظوری کیلئے کل کابینہ بھجوائی جائے گی

جمعرات 31 مارچ 2016 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2016تیار کر لی جس کا مسودہ کل جمعہ کو منظوری کے لئے کابینہ میں سبجھوایا جائے گا تفصیلات کے مطابق رواں سال 1 لاکھ 43 ہزار پاکستانی حج ادا کریں گے وزارت مذہبی امور نے رواں سال سرکاری حج اخراجات نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم نجی آپریٹر کا 10فیصد کوٹہ کم کر کے سرکاری اسکیم میں اضافہ کر دیا گیا ہے رواں سال 60 فیصد عازمین حج سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ 40فیصد نجی ٹور آپریٹر کے تحت حج کے فرائض سر انجا م دیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2016 کا مسودہ تیا ر کر لیا امید ہے یہ مسودہ آج جمعہ کو منظوری کے لئے کابینہ میں بھجوا دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :