سرکاری املاک کونقصان پہنچانے والوں کوکسی قسم کی معافی نہیں دی جائیگی، رانا ثناء اللہ

جمعرات 31 مارچ 2016 15:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور بغیر کسی نقصان کے دھرنا مظاہرین کو منتشر کر دیا لیکن سرکاری املاک کونقصان پہنچانے والوں کوکسی قسم کی معافی نہیں دی جائیگی اور انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی،سانحہ لاہور کی ابتدائی رپورٹ آنے تک کسی کو دہشتگرد کہنا مناسب نہیں ہو گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحفظ نسواں بل پرعلماء کے تحفظات اور تجاویز پر غور کیاجا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ لاہور کے حوالے سے بات کرتے ہوتے انہوں نے کہا کہ لاہور سانحہ کے بعد کافی لوگوں کوبھی حراست میں لیاگیاہے لیکن ابتدائی رپورٹ کے آنے سے پہلے کسی کو دہشتگرد کہنا زیادتی ہو گی

متعلقہ عنوان :