پاکستان کا ایران سے ”را“ کے ایک اور ایجنٹ راکیش عرف رضوان کی حوالگی کا مطالبہ

جمعرات 31 مارچ 2016 15:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) پاکستان نے را کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پر ایران کو قانونی مراسلہ بجھوادیا ۔وزارت داخلہ کے مراسلہ میں پاکستان کے خلاف ایران کی سرزمین کے استعمال ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے را کے نیٹ ورک کی تفصیلات مانگ لی ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سفارتی ذرائع سے ایران کو قانونی مراسلہ بجھوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود بھارتی جاسوس راکیش عرف عرفان کو فوری طورپرگرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

مراسلہ میں را کے ایجنٹ کلبھوشن کے ایران میں قیام، ملاقاتوں اور سرگرمیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔مراسلے میں ایران میں را کے نیٹ ورک اس کی سرگرمیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کرنے کا کہا گیا ۔

(جاری ہے)

قانونی مراسلے میں ایران کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے پر تشویش ظاہر کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ایران برادر اسلامی ملک ہے جس سے توقع نہیں کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی کسی سرگرمی کی اجازت دے گا۔

تعاون کی صورت میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے اورخطے میں دہشت گردی کے واقعات اوردونوں ملکوں میں بدامنی کو کم کیا جاسکتا ہے۔ریاستی سرپرستی میں ایران کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان مخالف سرگرمیاں پاک ایران سرحد پر موجود پرامن ماحول کیلئے نقصان دہ ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :