ویزے کے بغیر اسلام آباد پہنچنے والے دو برطانوی باشندوں کو ابو ظہبی واپس ڈی پورٹ کر دیا گیا

ویزے کے بغیر افراد کو پاکستان لانے والی غیر ملکی ایئر لائن پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا

جمعرات 31 مارچ 2016 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) ویزے کے بغیر اسلام آباد پہنچنے والے دو برطانوی باشندوں کو ابو ظہبی واپس ڈی پورٹ کر دیا گیاایئر پورٹ ذرائع کے مطابق برطانیہ کے دو باشندے غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو ایئر پورٹ پہنچے تاہم دونوں افراد کے پاس پاکستانی ویزے ہی موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

اس پر دونوں برطانوی شہریوں کو ابو ظہبی دوبارہ ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ویزے کے بغیر افراد کو پاکستان لانے والی غیر ملکی ایئر لائن پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :