کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 2 دہشتگردوں سمیت 13 ملزموں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 31 مارچ 2016 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 2 دہشتگردوں سمیت 13 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ عزیز آباد کی رہائشی عمارت میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ گرفتار افراد کا تعلق لیاری گینگ کے عزیر بلوچ گروپ سے ہے ۔ کراچی کے علاقے بنارس میں رینجرز نے چھاپہ مار کر 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ رنچھوڑ لائن میں رینجرز نے کارروائی کرکے عسکری ونگ کے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا شاہ فیصل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کر کے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ‘ رینجرز حکام نے بتایا کہ گرفتار دونوں بھتہ خور متعدد بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں ‘کھارادر سے پولیس نے 2 ملزم زخمی حالت میں پکڑ لئے ‘ تیموریہ پولیس نے 3 ملزموں کو گرفتار کیا ۔

متعلقہ عنوان :