ملتان اور فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن ‘84مشتبہ افراد گرفتار

گرفتار افراد میں بیشترکا تعلق افغانستان اور دیگرعلاقوں سے ہے

جمعرات 31 مارچ 2016 14:52

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) ملتان اور فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 84 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا،جن قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔لاہور میں اقبال پارک سانحہ کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جمعرات کو بھی جاری رہا رات گئے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے محمد آباد اور افغان آباد میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

سی پی او کے مطابق آپریشن کے دوران اسی مشتبہ افراد گرفتار ہوئے جن سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ‘گرفتار افراد میں سے11کو شناختی دستاویزات نہ ہونے کے باعث نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔گرفتار افراد میں بیشترکا تعلق افغانستان اور دیگرعلاقوں سے ہے۔دوسری جانب ملتان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پیر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے مدرسے سے دو ایرانی باشندوں سمیت چار مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ایرانی باشندوں کا تعلق چاہ بار سے ہے۔