کولکتہ میں زیر تعمیر فلائی اوور منہدم، 10 افراد ہلاک 150 افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 31 مارچ 2016 14:09

کولکتہ میں زیر تعمیر فلائی اوور منہدم، 10 افراد ہلاک  150 افراد کے دبے ..

کولکتہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ 2016ء) : کولکتہ میں زیر تعمیر فلائی اوور منہدم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ کولکتہ میں زیر تعمیر فلائی اوور منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو حکام کو طلب کر لیا گیا ہے۔ جبکہ فلائی اوور کے ملبے تلے ابھی بھی 150 افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :