سنی لیون خود کو خوش قسمت سمجھنے لگیں

جمعرات 31 مارچ 2016 14:01

سنی لیون خود کو خوش قسمت سمجھنے لگیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون کا سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ بڑی سکرین پر جلوے بکھیرنے کا خواب آخر کار شرمندہ تعبیر ہونے کو ہے۔ اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا گیا ہے کہ انھیں سپر سٹار کے ساتھ رقص کرنے کی پیشکش کی بے حد خوشی ہے اور وہ اپنے آپ کو خوش قسمت ترین تصور کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے سنی لیون شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ”رئیس “میں آئیٹم سانگ میں فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔سنی لیون ماضی کی فلم ”قربانی “کے گانے ”لیلا او لیلا“ جس پر زینت امان اور فیروزخان پرفارم کرچکے ہیں شاہ رخ خان کے ہمراہ رقص کرتی نظر آئیں گی۔راہول ڈھولکیا کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی رئیس کو گوری خان ، رتیش سدھوانی اور فرحان نے پروڈیوس کیا ہے۔ رئیس میں شاہ رخ خا ن کے ہمراہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ رئیس رواں سال موسم گرما میں 4جولائی کے روز نمائش کیلئے پیش کی جائے گی