قطرینہ کیف اندرا گاندھی اور سرینا ولیمز سے متاثر

جمعرات 31 مارچ 2016 14:01

قطرینہ کیف اندرا گاندھی اور سرینا ولیمز سے متاثر

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ قطرینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی اور ممتاز ٹینس سٹار سرینا ولیمز سے بے حد متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے حال ہی میں ویڈیو لنک کے زریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں خواتین نے اپنے اپنے پروفیشنز میں راج کیا جبکہ عام طور پر بطور وزیراعظم اور اتنا بڑا ٹینس سٹار بنے کا اعزاز مردوں کے حصے میں آتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں جو خواتین زندگی میں ترقی کرنا چاہتی ہیں انھیں ان دونوں خواتین کی زندگی سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔واضح رہے اداکارہ کو آخری مرتبہ ابھیشک کپور کی فلم ”فتور “میں اداکار آدتیہ رائے کپور کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا تھا