فاروق ستار بھائی کو سات خون معاف ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 31 مارچ 2016 14:00

فاروق ستار بھائی کو سات خون معاف ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ 2016ء) : پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفٰی کمال کا کہنا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی کو بہت پذیرائی مل رہی ہے ، انہوں نے بتایا کہ ہمارے گھر کارکنان اور رہنماﺅں کی آمد کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ اور لوگوں کو ہماری بات بھی سمجھ آ رہی ہے۔ میر پور خاص روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفٰی کمال نے بتایا کہ آج ہم عوام کی خواہش پر میر پور خاص میں اپنی پارٹی کے دفتر کا باقاعدہ آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ وقت میں پاکستان کی ہر گلی میں پاک سر زمین پارٹی کا آفس ہو گا۔ فاروق ستار سے متعلق بات کرتے ہوئے مصطفٰی کمال نے کہا کہ فاروق ستار ہمارے بھائی ہیں، ان کے ساتھ الطاف حسین صاحب جو کر چکے ہیں اور جو کچھ کر رہے ہیں اس کے بعد میں اور کچھ کہہ کر ان پو بوجھ نہیں بڑھانا چاہتا لیکن محض اتنا ہی کہوں گا کہ فاروق بھائی کو سات خون معاف ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلنے نہیں بڑی جدو جہد لے کر آئے ہیں۔اور ہمارا مقصد تما م پاکستانیوں کو ایک کرنا ہے۔