ارجن کپور نے ”ریڈیو جوکی “کے چہرے پر تھپڑ رسید کر دیا
جمعرات 31 مارچ 2016 13:59
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء)بولی وڈ اداکار ارجن کپور اپنی آنے والی فلم ’کی اینڈ کا‘ کی تشہیر کے لیے ہندوستان کے نشریاتی ادارے ‘ریڈیو مرچی’ پہنچے جہاں انہوں نے ایک ریڈیو جوکی کا سوال نہ پسند آنے پر اسے تھپڑ مار دیا اور کیمرا بھی توڑ دیا۔ارجن کپور اپنی آنے والی فلم ’کی اینڈ کا‘ میں ایک گھریلو شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اپنی بیوی کے لیے کھانا بنانے کے ساتھ گھر کے سارے کام کرتے نظر آئیں گے۔
ارپت نامی ریڈیو جوکی نے ارجن سے سوال کیا کہ کیا آج کل کرداروں کی کمی ہوگئی ہے جو وہ لڑکیوں جیسے کردار ادا کرنے جارہے ہیں؟اس سوال پر ارجن کپور برہم ہوگئے جس کے بعد انہوں نے ریڈیو جوکی کو تھپڑ مارنے کے بعد کیمرا بھی توڑ دیا۔(جاری ہے)
ریڈیو مرچی نے اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس کے بعد متعدد لوگوں نے ارجن کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
تاہم اصل کہانی کچھ اور ہی تھی، ریڈیو مرچی نے اس کے بعد ایک اور ویڈیو جاری کی جس میں مکمل کہانی سامنے آئی۔دراصل یہ ارجن کپور اور آر جے ارپت کا مداحوں کو بیوقوف بنانے کا منصوبہ تھا جس میں وہ یقیناً کامیاب ہوگئے۔ارجن کپور کی فلم ’کی اینڈ کا‘ میں ان کے ہمراہ کرینہ کپور اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔آر بالکی کی ہدایت میں بننے والی فلم یکم اپریل سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گیمزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.