ہالی ووڈ مووی دی انویٹیشن 8 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 31 مارچ 2016 13:59

ہالی ووڈ مووی دی انویٹیشن 8 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء)ہالی ووڈ کی سسپنس اور تھرل سے بھری فلم دی انویٹیشن کا جھلکیاں جاری کردی گئیں۔ فلم آٹھ اپریل کو سنیما گھروں میں لگ رہی ہے۔

(جاری ہے)

کہانی ہیول اور ایڈن نامی سابق میاں بیوی کی جن کے مشترکہ دوست ایک پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں جس میں ایڈن اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ آتی ہے۔ جبکہ ول پہلی بیوی کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔ایسے میں ول کو لگتا ہے جیسے کوئی انہونی ہونے کو ہے۔ ایڈن اور اس کا نیا شوہر کچھ سازش رچ رہے ہیں اس کے اور تقریب کے مہمانوں کے خلاف۔ کیا یہ ول کا وہم ہے یا پھر واقعی یہ پارٹی ان سب کیلئے دکھوں کا پیغام لائے گی۔ یہ جاننے کیلئے کرنا ہوگا آٹھ اپریل تک فلم کی ریلیز کا انتظار۔