سلمان خان ماموں بن گئے ، بہن ارپتا خان نے بیٹے کو جنم دیدیا

جمعرات 31 مارچ 2016 13:49

سلمان خان ماموں بن گئے ، بہن ارپتا خان نے بیٹے کو جنم دیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی بہن ارپتا خان نے30مارچ کے روز بیٹے کو جنم دیا ہے۔ارپیتا کے شوہر اور ماڈل ایوش شرما نے سوشل میڈیا پر اس خبر کا اعلان کیا۔ والدین کی طرف سے بچے کا نام ’عاہل‘ تجویز کیا گیا ہے۔سلمان خان کے بڑے بہنوئی اداکار اور پروڈیوسر اتل اگنیہوتری نے ارپیتا کے بیٹے کی پہلی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں سلمان کے والد سلیم خان بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ارپیتا خان کو سلمان خان کے والد سلیم خان نے گود لیا تھا، ارپیتا خان کی شادی 18 نومبر 2014 کو ماڈل اور بزنس مین ایوش شرما سے ہوئی۔ان کی شادی کی تقریب بولی وڈ کی سب سے بڑی تقریبات میں سے ایک تھی۔ارپیتا نے لندن سے تعلیم حاصل کی ہے جبکہ وہ اس وقت ممبئی کی ایک کمپنی میں انٹیرئیر ڈیزائنر ہیں اور انہیں فلموں اور گلیمر سے کوئی دلچسپی نہیں۔جبکہ ان کے شوہر ایوش شرما دہلی میں اپنا خاندانی بزنس سنبھالتے ہیں اور انہیں فلموں میں اداکاری کرنا پسند ہے

متعلقہ عنوان :