ٹنڈو محمد خان : پولیس نے زہریلی شراب بنانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 31 مارچ 2016 13:47

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ 2016ء) : پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے معاملے کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ٹنڈو محمد خان کے علاقہ میں موجود قبرستان میں خفیہ اطلاعپر کارروائی کی جہاں اس معاملے کا مرکزی ملزم علی نواز پنھور اپنے ساتھی کے ہمراہ موجود تھا۔

(جاری ہے)

علی نواز پنھور پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں زخمی ہو گیا جبکہ علی نواز کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے علی نواز کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل ٹنڈو محم خان میں کشھ روز قبل زہریلی شراب پینے سےتین خواتین سمیت 55 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :