پاکستان میں ماڈلنگ کے شعبہ نے بہت ترقی کی ہے ،ماڈل حنا بٹ

جمعرات 31 مارچ 2016 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء ) ماڈل حنا بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماڈلنگ کے شعبہ نے بہت ترقی کی ہے ،نجی ٹی چینلز نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں ،شوبز کی دنیا میں نجی چینلز کا کردار انتہائی اہمیت کا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں حنا بٹ نے کہا کہ اب شوبز حالات بہت بدل چکے ہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کو جدید تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعما ل کرنی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایٹمی قوت رکھنے والا وہ واحد ملک ہے جہاں شوبز انڈسٹری زبوں حالی کا شکا رہے حکومت کو بھی چاہیے کہ شوبز انڈسٹری کیلئے خصوصی اقدامات کرئے تاکہ نوجوان نسل کاٹیلنٹ ضائع ہونے سے بچ سکے ۔

متعلقہ عنوان :