بھارتی عدالت نے سنجے دت کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا

جمعرات 31 مارچ 2016 13:40

بھارتی عدالت نے سنجے دت کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا

ممبئی ۔ 31 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مارچ۔2016ء) بھارتی عدالت نے مقامی حکام کو سنجے دت کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزا کاٹنے کے بعد سنجے دت نے اپنا پاسپورٹ واپس لینے کے لئے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست کی سماعت کے دوران سنجے دت کے وکیل نے مو قف اختیار کیا کہ ان کا مو کل عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کاٹ چکا ہے۔

بھارتی اائین کے تحت اب وہ آزادانہ نقل و حرکت کر سکتا ہے۔اس لئے اسکا پاسپورٹ واپس کیا جائے تاکہ وہ با آسانی پیرون ملک جا سکیں۔عدالت کے استفسار پر بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ ادارے کو بھی سنجے دت کا پاسپورٹ واپس کرنے پر کوئی اعتراض نہیں جس پر عدالت نے متعلقہ حکام کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :