دیپیکاپڈوکون کنگنا رناوت کو نیشنل ایوارڈ ملنے پر ناخوش

جمعرات 31 مارچ 2016 13:36

دیپیکاپڈوکون کنگنا رناوت کو نیشنل ایوارڈ ملنے پر ناخوش

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون ساتھی اداکارہ کنگنا رناوت کو تیسری بار ”نیشنل فلم ایوارڈز“ ملنے پر ناخوش ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ”تنو ویڈز منو ریٹرن“ میں بہترین اداکاری پر تیسری بار ”نیشنل فلم ایوارڈ“ اپنے نام کیا ہے جس کے بعد فلم نگری کی کئی اداکاراوٴں میں بے چینی پھیل گئی ہے جس میں صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈو کون بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کی گزشتہ برس 2 فلمیں ”پیکو“ اور”باجی راوٴ مستانی“ ریلیز ہوئی تھیں جنہیں شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا یہی نہیں ان کی دونوں فلموں نے باکس آفس پر بھی شاندار کامیابی سمیٹی تھی جبکہ اداکارہ کی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ نے رواں سال کئی فلمی ایوارڈز اپنے نام کیے تھے جس کے بعد ڈمپل گرل نے ”نیشنل فلم ایوارڈ“ جیتنے کی امیدیں لگا لی تھیں تاہم اداکارہ کنگنا کا ایوارڈ اپنے نام کرنے کے بعد دپیکا شدید پریشانی کا شکار ہیں جس کے باعث انہوں نے فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا کی جانب سے بہترین فلمساز کا ایوارڈ جیتنے کی خوشی میں منعقدہ پارٹی میں بھی شرکت نہیں کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :