اداکارشان بھارتی فنکاروں کے ساتھ تشہیری مہم کا حصہ بن گئے
جمعرات 31 مارچ 2016 13:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) پاکستانی فلموں کے مقبول ترین اداکار اور ماڈل شان بھارتی فنکاروں کے ساتھ تشہیری مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔ اداکار شان نے گزشتہ دنوں بنکاک جا کر بھارتی چائلڈ سٹار ہرشالی ملہوترا المعروف (منی) کے ساتھ ایک موبائل سروس فراہم کرنیوالی انٹرنیشنل کمپنی کی اشتہاری فلم کیلئے کام کیا جس میں دونوں فنکار باپ اور بیٹی کے روپ میں نظر آئیں گے۔
ہرشالی اپنی متاثر کن پرفارمنس کی بنا پر پاکستانی شائقین کے دلوں میں ہی نہیں بلکہ اشتہاری اداروں میں بھی جگہ بنا چکی ہیں۔(جاری ہے)
اس سے قبل وہ ایک اور بچوں کے آئٹم کے لئے پاکستانی پراڈکٹ کے اشتہار میں بھی کام کر چکی ہیں۔ اشتہاری فلم میں شان نے لیڈ رول کیا جبکہ ان کے ہمراہ دیگر بھارتی تھیٹر کے فنکاروں نے بھی کام کیا ہے۔ مذکورہ ٹی وی کمرشل بھارت، بنگلا دیش اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لئے بنایا گیا ہے جس کی ہدایات بھارتی فلموں کے معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر انوراگ کشیپ نے دی ہیں۔
اس کمرشل کے ذریعے شان بھارتی ٹی وی چینلز پر بہت جلد نظر آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شان کے علاوہ دیگر پاکستانی ٹی وی فنکاروں سے بھی مختلف اداروں نے رابطے کئے ہیں۔ کئی ایک فنکاروں نے تو رضامندی بھی ظاہر کر دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.