بھارتی گلوکارہ پی شوشیلا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گئیں

جمعرات 31 مارچ 2016 13:27

بھارتی گلوکارہ پی شوشیلا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری گلوکارہ پی شوشیلا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گئیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بھارتی کی مشہور پلے بیک گلوکارہ پی شوشیلا کا نام ان کے پچاس برس پر محیط کیرئیر کے دوران سب سے زیادہ زبانوں میں گانے ریکارڈ کروانے والی گلوکارہ کی حیثیت سے درج کیا گیاہے۔ بتایاگیاہے کہ 1935 میں پیدا ہونیوالی پلپکا شوشیلاموہن نے بھارت میں بولی جانیوالی زبانوں تامل ،تیلگو، ہندی ، ملیالم ،کنداڈا اور دیگر زبانوں میں 17ہزار 695 سولو گانے گائے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :