پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس ان ایکشن، 39افراد گرفتار، متعدد افغان باشندے شامل، اسلحہ برآمد

جمعرات 31 مارچ 2016 13:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) پشاور کے علاقہ چارسدہ روڈ سے پولیس پر حملوں میں مطلوب کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران انتالیس افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے چارسدہ روڈ کے علاقے میں کامیاب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق پولیس پر حملوں میں مطلوب شاہداللہ کو چارسدہ اڈا کے قریب سے گرفتار کیا گیا جس سے برآمد ہونے والا اسلحہ تجزیئے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔ لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں مبینہ دہشت گرد کی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کی تعداد کا اندازہ لگایا جائے گا۔دوسری جانب پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں تلاشی آپریشن کیا جس کے دوران انتالیس افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں غیرقانونی مقیم افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ گرفتارکئے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :