راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس چار روز بعد بحال کر دی گئی

جمعرات 31 مارچ 2016 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس چار روز بعد بحال کر دی گئی ، احتجاجی دھرنے کے دوران مشتعل مظاہرین نے بس سٹیشنز کو 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا ، مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ستائیس مارچ کو ممتاز قادری کے چہلم کے بعد مذہبی جماعت کے کارکنوں نے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا ، اس دوران میٹرو بس سٹیشنز پر توڑ پھوڑ کے بعد جڑواں شہروں میں بس سروس معطل کر دی گئی تھی۔

دھرنے کے اختتام پر چار روز بعد بس سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔ میٹرو اتھارٹی حکام کے مطابق مشتعل مظاہرین نے میٹرو بس سٹیشنز کو ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔ میٹرو بس سٹیشنز پر مرمت کا کام جاری ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ سی ڈی اے نے ڈی چوک کو صاف کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :