جیکب آباد،شادی کی رات دلہے نے دلہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا

جمعرات 31 مارچ 2016 13:19

جیکب آباد،شادی کی رات دلہے نے دلہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) جیکب آباد میں شادی کی رات دلہن کو دلہے نے گلا دبا کر قتل کردیا۔ جیکب آباد تھانہ سول لائن کی حدود اے ڈی سی کالونی میں شادی کی رات ملزم قلندر بخش نے اپنی نئی نویلی دولہن 19سالہ خانزادی کو پہلی ملاقات میں گلا دبا کر موت کی نیند سلا دیا۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے مقتولہ دولہن کی لاش تحویل میں لیکر سول ہسپتال پہنچا دی۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :