سانحہ گلشن اقبال پارک میں ملوث دہشت گردوں کو قانون کے کٹہر ے میں لائیں گے، آئی جی پنجاب

جمعرات 31 مارچ 2016 13:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء ) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہاہے کہ دہشتگردی کیخلاف تمام ادارے مل کرکام کررہے ہیں جب کہ سانحہ گلشن اقبال پارک کے ملزمان کوقانون کے کٹہر ے میں لائیں گے۔ لاہور میں خواتین پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشتاق سکھیرا نے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک کی تمام پہلووٴں سے تفتیش جاری ہے، دھماکے کے فوری بعد ملنے والے شواہد پرشبہ ظاہرکیا جاسکتا ہے، ابتدائی شواہد سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی کہ شاید وہ سانحے میں ملوث تھا، پولیس یا سی ٹی ڈی نے یوسف کو کبھی بھی دہشت گرد قرار نہیں دیا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنائیں گیاور سانحہ گلشن اقبال پارک کے ملزمان کو قانون کے کٹہر ے میں لائیں گے۔

(جاری ہے)

مشکوک افراد کیخلاف کریک ڈاوٴن میں تمام سیکیورٹی ادارے مل کرکام کررہے ہیں۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلا ف سخت آپریشن کیا جائیگا، گزشتہ روز لاہور میں مقابلے کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کا سانحہ گلشن اقبال سے تعلق نہیں تاہم وہ ملزمان دہشت گردی کے دیگر واقعات میں ملوث تھے۔ اس سے قبل پاسنگ آوٴٹ پرید سے خطاب کے دوران آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا کہ ہر ملک اور معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے اور امید ہے خواتین اہل کار فرائض ایمان داری سے ادا کریں گی۔