ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کا تبادلہ ،متحدہ قیادت پر سرفراز مرچنٹ کے سنگین الزامات کی انکوائری رک گئی
جمعرات 31 مارچ 2016 13:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد انعام غنی کے تبادلے کے باعث ایم کیو ایم کی قیادت پر سرفراز مرچنٹ کے سنگین الزامات کی انکوائری رک گئی ہے ،دوسری طرف وزارت داخلہ کے خط کے باوجود سندھ حکومت سمیت کسی بھی انٹیلی جنس ادارے نے ایم کیو ایم کی قیادت کے خلاف کوئی شواہد فراہم نہیں کئے،وزیر داخلہ نے وسیم سیال کو ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد مقرر کرنے کی سمری مسترد کر دی۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد انعام غنی نے سرفراز مرچنٹ کی طرف سے ایم کیو ایم کی قیادت پر بھارتی خفیہ ادارے” را“ سے فنڈ زلینے اور منی لانڈرنگ سمیت دیگر سنگین نوعیت کے الزامات کی انکوائری شروع کرتے ہوئے برطانیہ میں پاکستانی تاجر سے رابطہ کیا تھا اور انہیں بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست کی تھی ،انعام غنی اور سرفراز مرچنٹ میں بیان ریکارڈ کرنے کے معاملے پر رابطے جاری تھے کہ انعام غنی کا تبادلہ ہو گیا لیکن فوری طور پر نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی نہ ہو سکی ،ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے وسیم سیال کو اسلام آباد زون کا ڈائریکٹر لگانے کی سفارش کی تھی ،وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وسیم سیال کو اسلام آباد زون کا ڈائریکٹر لگانے کی سفارش مسترد کر دی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.